Home ≫ ur ≫ Surah As Sajdah ≫ ayat 15 ≫ Translation ≫ Tafsir
اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِّرُوْا بِهَا خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ سَبَّحُوْا بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ(15)
السجدة (9)
تفسیر: صراط الجنان
{اِنَّمَا یُؤْمِنُ بِاٰیٰتِنَا: ہماری آیتوں پر وہی لوگ ایمان لاتے ہیں ۔} اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دیتے ہوئے
ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی
اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، کفار کے ایمان نہ لانے کی وجہ سے آپ غمزدہ نہ
ہوں ،آپ پر اور قرآن کی آیتوں پر وہی لوگ ایمان لاتے ہیں جو قرآن میں غورو فکر
کرتے اور اس سے نصیحت حاصل کرتے ہیں اور یہ وہ لوگ ہیں کہ جب قرآن کی آیتوں کے
ذریعے انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ خشوع و خضوع سے اور اسلام کی نعمت نصیب ہونے
پر شکر گزاری کے لئے سجدہ میں گر جاتے ہیں اور اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی تعریف کرتے ہوئے اس کی
پاکی بیان کرتے ہیں اور وہ اس کی عبادت کرنے سے تکبر نہیں کرتے۔( قرطبی، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۱۵،۷ / ۷۴، الجزء الرابع عشر، مدارک،
السجدۃ، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۹۲۶، ملتقطاً)
نوٹ:یاد رہے کہ یہ آیت
آیاتِ سجدہ میں سے ہے ،اسے پڑھنے اور سننے والے پر’’ سجدۂ تلاوت ‘‘کرنا واجب ہے۔