banner image

Home ur Surah As Sajdah ayat 6 Translation Tafsir

اَلسَّجْدَة

Surah As Sajdah

HR Background

ذٰلِكَ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ(6)

ترجمہ: کنزالایمان یہ ہے ہر نہاں اور عیاں کا جاننے والا عزت و رحمت والا۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہ ہے (الله) ہر پوشیدہ اور کھلی ہوئی بات کو جاننے والا، عزت والا، رحمت والا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ذٰلِكَ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ: یہ ہے ( اللہ) ہر پوشیدہ اور کھلی ہوئی بات کو جاننے والا۔} اس سے پہلی آیت میں  اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا کہ وہ آسمان سے زمین تک (ہر) کام کی تدبیر فرماتا ہے اور اس آیت میں  بیان فرمایا کہ اے لوگو! اللہ تعالیٰ ان تمام چیزوں  کو جاننے والا ہے جو تمہاری نظروں  سے پوشیدہ ہیں  اور ان چیزوں  کو بھی جاننے والا ہے جن کا تم مشاہدہ کر سکتے ہو اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرے اور اس کے غیر کو اس کا شریک ٹھہرائے اور ا س کے رسولوں  کو جھٹلائے تو اللہ تعالیٰ اسے سزا دینے پر قدرت رکھتا ہے اور جو اپنی گمراہی سے توبہ کر لے ، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں  پر ایمان لے آئے اور نیک اعمال بجا لائے تو اللہ تعالیٰ ا س کی توبہ قبول فرما کر رحمت فرمانے والا ہے۔( تفسیر طبری، السجدۃ، تحت الآیۃ: ۶، ۱۰ / ۲۳۲-۲۳۳، ملخصاً)