banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 104 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ(104)

ترجمہ: کنزالایمان اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِنَّ رَبَّكَ: اور بیشک تمہارا رب۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، بے شک آپ کا رب عَزَّوَجَلَّ ہی عزت اور غلبے والا ہے اور وہی توبہ کرنے والوں  کو بخش کر اور کافروں  کو مہلت دے کر مہربانی فرمانے والا ہے اور اللہ تعالٰی نے اپنی وسیع رحمت کی وجہ سے ہی کفارِ قریش کو مہلت دی تاکہ وہ ایمان لے آئیں  یا ان کی اولاد میں  سے کوئی ایمان لے آئے۔( روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۰۴، ۶ / ۲۹۱)