banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 120 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

فَاَنْجَیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ الْمَشْحُوْنِ(119)ثُمَّ اَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبٰقِیْنَﭤ(120)

ترجمہ: کنزالایمان تو ہم نے بچالیا اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری ہوئی کشتی میں ۔ پھر اس کے بعد ہم نے باقیوں کو ڈبو دیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو ہم نے اسے اور اس کے ساتھ والوں کو بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا۔ پھر اس کے بعد ہم نے باقی لوگوں کو غرق کر دیا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاَنْجَیْنٰهُ: تو ہم نے اسے بچالیا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی دعا قبول فرمائی اور اس نے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اور ان کے ساتھ والوں  کوانسانوں ، پرندوں  اور جانوروں  سے بھری ہوئی کشتی میں سوار کرکے طوفان سے بچا لیا اور انہیں  نجات دینے کے بعد باقی لوگوں  کو طوفان میں  غرق کر دیا۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۱۹-۱۲۰، ۳ / ۳۹۲)