banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 149 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

وَ تَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا فٰرِهِیْنَ(149)فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِ(150)وَ لَا تُطِیْعُوْۤا اَمْرَ الْمُسْرِفِیْنَ(151)

ترجمہ: کنزالایمان اور پہاڑوں میں سے گھر تراشتے ہو استادی سے۔ تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو۔ اور حد سے بڑھنے والوں کے کہنے پر نہ چلو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور تم بڑی مہارت دکھاتے ہوئے پہاڑوں میں سے گھر تراشتے ہو۔ تو اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔ اور حد سے بڑھنے والوں کے کہنے پر نہ چلو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

}فٰرِهِیْنَبڑی مہارت دکھاتے ہوئے۔{ اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے قوم سے فرمایا: تم بڑی مہارت دکھاتے ہوئے، اپنی صَنعت پر غرور کرتے اوراِتراتے ہوئے پہاڑوں  میں  سے گھر تراشتے ہو اور ان گھروں  کو بنانے سے تمہارا مقصد رہائش اختیار کرنا نہیں  بلکہ صرف اپنی مہارت پر غرور کرنا ہے تو تم اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرو اور میری اطاعت کرتے ہوئے وہ اعمال کرو جن کا تمہیں  دنیا اور آخرت میں  فائدہ ہو اور حد سے بڑھنے والوں  کے کہنے پر نہ چلو۔حضرت عبداللہ بن عباس  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں  کہ مُسْرِفِینَ سے مراد مشرکین ہیں ۔بعض مفسرین نے کہا کہ مُسْرِفِیۡنَ سے مراد وہ نو شخص ہیں  جنہوں  نے اونٹنی کو قتل کیا تھا۔(ابن کثیر، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۴۹-۱۵۱، ۶ ۱۴۰، خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۴۹-۱۵۱، ۳ ۳۹۳، ملتقطاً)