banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 152 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ(152)

ترجمہ: کنزالایمان وہ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور بناؤ نہیں کرتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{یُفْسِدُوْنَ: فساد پھیلاتے ہیں ۔} یعنی حد سے بڑھنے والے وہ ہیں  جو کفر، ظلم اور گناہوں  کے ساتھ زمین میں  فساد پھیلاتے ہیں  اورایمان لا کر، عدل قائم کرکے اور اللہ تعالٰی کے فرمانبردار ہو کر اصلاح نہیں  کرتے۔ اس کامعنی یہ ہے کہ بعض فساد پھیلانے والے ایسے بھی ہوتے ہیں  کہ کچھ فساد بھی کرتے ہیں  اوران میں  کچھ نیکی بھی ہوتی ہے،لیکن یہ ایسے نہیں  بلکہ ان کا فساد مضبوط ہے جس میں  کسی طرح نیکی کا شائبہ تک نہیں ۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۲، ۳ / ۳۹۳،  مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۲،ص۸۲۷، ملتقطاً)