banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 15 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

قَالَ كَلَّاۚ-فَاذْهَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ(15)

ترجمہ: کنزالایمان فرمایا یوں نہیں تم دونوں میری آیتیں لے کر جاؤ ہم تمھارے ساتھ سنتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان ۔ (اللہ نے) فرما یا: ہرگز نہیں ، تم دو نوں ہمارے معجزات لے کر جا ؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں ، خوب سننے والے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ: فرمایا۔} اللہ تعالٰی نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے فرمایا: ’’وہ تمہیں  ہرگز قتل نہیں کرسکیں  گے کیونکہ میں  انہیں  آپ پر مُسَلَّط نہیں  ہونے دوں  گا بلکہ آپ کو ان پر غالب فرما دوں  گا۔ اللہ تعالٰی نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کی درخواست منظور فرما کر حضرت ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بھی نبی بنادیا اور دونوں  کو حکم دیا کہ’’تم دو نوں  میرے دئیے ہوئے معجزات لے کر جا ؤ، ہم اپنی مدد و نصرت کے ذریعے تمہارے ساتھ ہیں  اورجو تم کہو اور جو تمہیں  جواب دیا جائے اسے خوب سننے والے ہیں ۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵، ۳ / ۳۸۳، مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۸۱۵-۸۱۶، روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵، ۶ / ۲۶۶، ملتقطاً)