banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 14 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

وَ لَهُمْ عَلَیَّ ذَنْۢبٌ فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِ(14)

ترجمہ: کنزالایمان اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہیں مجھے قتل کر دیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہ کہیں وہ مجھے قتل نہ کر دیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَهُمْ عَلَیَّ ذَنْۢبٌ: اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے مزید عرض کی کہ اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، ان فرعونیوں کا مجھ پر قتل کاایک الزام ہے کہ میں  نے قبطی کو مارا تھاتو مجھے ا س بات کا ڈر ہے کہ اگر میں  اکیلا گیا تو کہیں  وہ مجھے رسالت کی ادائیگی سے پہلے ہی اس کے بدلے میں  قتل نہ کر دیں  جبکہ حضرت ہارون پر ان کا کوئی الزام نہیں ۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۴، ص۸۱۵، روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۴، ۶ / ۲۶۶، ملتقطاً)