banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 153 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَ(153)مَاۤ اَنْتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا ۚۖ-فَاْتِ بِاٰیَةٍ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ(154)

ترجمہ: کنزالایمان بولے تم پر تو جادو ہوا ہے۔ تم تو ہمیں جیسے آدمی ہو تو کوئی نشانی لاؤ اگر سچے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان قوم نے کہا: تم ان میں سے ہو جن پر جادو ہوا ہے۔ تم تو ہم جیسے ہی ایک آدمی ہو، اگرتم سچے ہو تو کوئی نشانی لاؤ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالُوْۤا: قوم نے کہا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قومِ ثمود نے حضرت صالح عَلَیْہ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نصیحتوں کے جواب میں کہا ’’تم ان میں  سے ہو جن پر بار بار بکثرت جادو ہوا ہے جس کی وجہ سے عقل و حواس قائم نہیں رہے۔ (مَعَاذَ اللہتم تو ہم جیسے ہی ایک آدمی ہو کہ جیسے ہم کھاتے پیتے ہیں  اسی طرح تم بھی کھاتے پیتے ہو، اگرتم رسالت کے دعوے میں  سچے ہو تو اپنی سچائی کی کوئی نشانی لے کرآؤ۔( خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۳-۱۵۴، ۳ / ۳۹۳، مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۳-۱۵۴،ص۸۲۸، ملتقطاً)