banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 156 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَكُمْ عَذَابُ یَوْمٍ عَظِیْمٍ(156)

ترجمہ: کنزالایمان اور اسے برائی کے ساتھ نہ چھوؤ کہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آلے گا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور تم اس اونٹنی کو برائی کے ساتھ نہ چھوناورنہ تمہیں بڑے دن کا عذاب پکڑ لے گا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَا تَمَسُّوْهَا بِسُوْٓءٍ: اور تم اس اونٹنی کو برائی کے ساتھ نہ چھونا۔} حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اس اونٹنی کے بارے میں  مزید فرمایا کہ تم اس اونٹنی کو برائی کے ساتھ نہ چھونا،نہ اس کو مارنا اور نہ اس کے پاؤں  کی رگیں  کاٹنا ورنہ تمہیں  بڑے دن کا عذاب پکڑ لے گا۔ اس دن کوعذاب نازل ہونے کی وجہ سے بڑا فرمایا گیا تاکہ معلوم ہو کہ وہ عذاب اس قدر عظیم اور سخت تھا کہ جس دن میں  وہ واقع ہوا اس کو اس کی وجہ سے بڑا فرمایا گیا۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۶، ص۸۲۸)