banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 157 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

فَعَقَرُوْهَا فَاَصْبَحُوْا نٰدِمِیْنَ(157)

ترجمہ: کنزالایمان اس پر انہوں نے اس کی کونچیں کاٹ دیں پھر صبح کو پچتاتے رہ گئے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو انہوں نے اس کے پاؤں کی رگیں کاٹ دیں پھرصبح کو پچھتاتے رہ گئے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَعَقَرُوْهَا: تو انہوں  نے اس کے پاؤں  کی رگیں  کاٹ دیں ۔} ارشاد فرمایا کہ انہوں  نے حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کے سمجھانے کے باوجوداس اونٹنی کے پاؤں  کی رگیں  کاٹ دیں  تو صبح کو پچھتاتے رہ گئے۔ پاؤں  کی رگیں کاٹنے والے شخص کا نام قدار تھا اور چونکہ لوگ اس کے اس فعل سے راضی تھے اس لئے پاؤں  کی رگیں  کاٹنے کی نسبت ا ن سب کی طرف کی گئی اور ان کا پچھتانا پاؤں  کی رگیں  کاٹ دینے پر عذاب نازل ہونے کے خوف سے تھا، نہ کہ وہ مَعصِیَت پر توبہ کرتے ہوئے نادم ہوئے تھے یا وہ عذاب کا مُعایَنہ کر کے نادم ہوئے تھے اور ایسے وقت کی ندامت کا کوئی فائدہ نہیں ۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۵۷، ص۸۲۸)