banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 165 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَ(165)

ترجمہ: کنزالایمان کیا مخلوق میں مَردوں سے بدفعلی کرتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیاتم لوگوں میں سے مردوں سے بدفعلی کرتے ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَتَاْتُوْنَ الذُّكْرَانَ: کیاتم مردوں  سے بدفعلی کرتے ہو۔} اس آیت کاایک معنی یہ بھی ہو سکتاہے کہ کیا مخلوق میں  ایسے قبیح اور ذلیل فعل کے لئے تمہیں  رہ گئے ہو،دنیا جہاں  کے اور لوگ بھی تو ہیں ، انہیں  دیکھ کر تمہیں  شرمانا چاہئے۔ اور یہ معنی بھی ہوسکتاہے کہ کثیر عورتیں  موجودہوتے ہوئے اس قبیح فعل کا مُرتکِب ہونا انتہا درجہ کی خباثت ہے۔مروی ہے کہ اس قوم کو یہ خبیث عمل شیطان نے سکھایا تھا۔( مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۶۵، ص۸۲۸، روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۶۵، ۶ / ۳۰۱، ملتقطاً)