banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 172 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْاٰخَرِیْنَ(172)وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًاۚ-فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ(173)

ترجمہ: کنزالایمان پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا۔ اور ہم نے ان پر ایک برساؤ برسایا تو کیا ہی بُرا برساؤ تھا ڈرائے گیوں کا۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کردیا۔ اور ہم نے ان پر ایک خاص بارش برسائی تو ڈرائے جانے والوں کی بارش کتنی بری تھی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ثُمَّ دَمَّرْنَا: پھر ہم نے ہلاک کردیا۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام اور ان پر ایمان لانے والوں  کو نجات دینے کے بعد دوسروں  کو اللہ تعالٰی نے ان کی بستیاں  الٹ کر ہلاک کر دیا اور ان پر پتھروں  کی یا گندھک اور آگ کی خاص بارش برسائی تو جن لوگوں  کو اللہ تعالٰی کے عذاب سے ڈرایا گیا اور وہ ایمان نہ لائے، ان پر کی جانے والی یہ بارش کتنی بری تھی۔( روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۷۲-۱۷۳، ۶ / ۳۰۲، ملتقطاً)