banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 174 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(174)

ترجمہ: کنزالایمان بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً: بیشک اس میں  ضرور نشانی ہے۔} یعنی جو کچھ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم کے ساتھ کیا گیا، ا س میں  ان کے بعد والوں  کے لئے ضرور عبرت کی نشانی ہے تاکہ وہ اس قوم کے جیسا گندا ترین کام نہ کریں  اور ان پر بھی ویساعذاب نازل نہ ہو جیسا حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم پر نازل ہوا اور حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم میں  سے بھی بہت تھوڑے لوگ ہی آپ پر ایمان لائے تھے۔( روح البیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۷۴، ۶ ۳۰۲)اس لئے اے حبیبصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ کم لوگوں  کے ایمان لانے پر غمزدہ نہ ہوں۔