banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 176 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْــٴَـیْكَةِ الْمُرْسَلِیْنَ(176)

ترجمہ: کنزالایمان بَن والوں نے رسولوں کو جھٹلایا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اَیکہ (جنگل) والوں نے رسولوں کو جھٹلایا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْــٴَـیْكَةِ: اَیکہ (جنگل) والوں  نے جھٹلایا۔} حضرت شعیب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے۔اس آیت میں  جس جنگل کا ذکر ہوا یہ مَدیَن شہر کے قریب تھا اوراس میں  بہت سے درخت اور جھاڑیاں تھیں۔ اللہ تعالٰی نے حضرت شعیب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو اہلِ مدین کی طرح اُن جنگل والوں کی طرف بھی مبعوث فرمایا تھااور یہ لوگ حضرت شعیب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم سے تعلق نہ رکھتے تھے۔( جلالین، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۷۶، ص۳۱۵، مدارک، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۷۶، ص۸۲۹، ملتقطاً)