banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 192 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ(192)

ترجمہ: کنزالایمان اور بیشک یہ قرآن ربُّ العالَمین کا اتارا ہوا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک یہ قرآن ربُّ العالمین کا اتارا ہوا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِنَّهٗ: اور بیشک یہ قرآن۔} انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے واقعات بیان کرنے کے بعد یہاں سے اللہ تعالٰی نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت و رسالت پر دلالت کرنے والی چیز کاذکر فرمایاہے، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ یہ قرآن سب جہانوں کے رب تعالٰی کا اتارا ہوا ہے کسی شاعر، جادو گر یا کاہن کا کلام نہیں جیسا کہ اے کفار تم گمان کرتے ہو۔( تفسیرکبیر، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۹۲، ۸ / ۵۳۰،  صاوی، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۹۲، ۴ / ۱۴۷۴، ملتقطاً)