banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 52 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ(52)

ترجمہ: کنزالایمان اور ہم نے موسیٰ کو وحی بھیجی کہ راتوں را ت میرے بندو ں کو لے نکل بیشک تمھارا پیچھا ہو نا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ راتوں را ت میرے بندو ں کو لے چلو، بیشک تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰى: اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی۔} جب ایک عرصے تک حق کی دعوت دینے اور پے درپے نشانیاں  دکھانے کے باوجود فرعونی ایمان نہ لائے اور اپنی سرکشی میں  بڑھتے ہی گئے تو اللہ تعالٰی نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وحی بھیجی کہ راتوں  را ت بنی اسرائیل کو مصر سے لے چلو، بیشک فرعون اور اس کے لشکر تمہارا پیچھا کریں  گے اور وہ لوگ تمہارے پیچھے پیچھے دریا میں  داخل ہوجائیں  گے، اس کے بعدہم تمہیں  نجات دیں  گے اور فرعون کو ا س کے لشکر کے ساتھ دریا میں  غرق کردیں  گے۔(روح ا لبیان، الشعراء، تحت الآیۃ: ۵۲، ۶ / ۲۷۶، ملخصًا)