banner image

Home ur Surah Ash Shuara ayat 66 Translation Tafsir

اَلشُّـعَرَاء

Surah Ash Shuara

HR Background

وَ اَنْجَیْنَا مُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗۤ اَجْمَعِیْنَ(65)ثُمَّ اَغْرَقْنَا الْاٰخَرِیْنَﭤ(66)

ترجمہ: کنزالایمان اور ہم نے بچالیا موسیٰ اور اس کے سب ساتھ والوں کو۔ پھر دوسروں کو ڈبو دیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہم نے موسیٰ اور اس کے سب ساتھ والوں کوبچالیا۔ پھر دوسروں کو غرق کردیا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اَنْجَیْنَا: اور ہم نے بچالیا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالٰی نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کے سب ساتھ والوں  کو دریا سے سلامت نکال کر بچا لیا اور فرعون اور اس کی قوم کو اس طرح غرق کر دیا کہ جب بنی اسرائیل سارے کے سارے دریا سے باہر ہوگئے اور تمام فرعونی دریا کے اندر آ گئے تو اللہ تعالٰی کے حکم سے دریا مل گیا اور پہلے کی طرح ہوگیا،یوں  فرعون اپنی قوم کے ساتھ ڈوب گیا۔( جلالین، الشعراء، تحت الآیۃ: ۶۵-۶۶، ص۳۱۲)