banner image

Home ur Surah Ash Shura ayat 11 Translation Tafsir

اَلشُّوْرٰی

Ash Shura

HR Background

فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-جَعَلَ لَكُمْ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ اَزْوَاجًا وَّ مِنَ الْاَنْعَامِ اَزْوَاجًاۚ-یَذْرَؤُكُمْ فِیْهِؕ-لَیْسَ كَمِثْلِهٖ شَیْءٌۚ-وَ هُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ(11)

ترجمہ: کنزالایمان آسمانوں اور زمین کا بنانے والاتمہارے لیے تمہیں میں سے جوڑے بنائے اور نر و مادہ چوپائے اس سے تمہاری نسل پھیلاتا ہے اس جیسا کوئی نہیں اور وہی سنتا دیکھتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ آسمانوں اور زمین کا بنانے والاہے، اس نے تمہارے لیے تم میں سے جوڑے بنائے اور چوپایوں سے جوڑے بنائے۔ اس (جوڑے)سے تمہاری نسل پھیلاتا ہے، اس جیسا کوئی نہیں اور وہی سننے والا،دیکھنے والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: وہ آسمانوں اور زمین کا بنانے والاہے۔}یعنی اللہ تعالیٰ زمین و آسمان اور ان کے درمیان موجود تمام چیزوں کو بنانے والاہے اور اس نے اپنے فضل سے تم پر احسان کرتے ہوئے تمہارے لیے تمہاری جنس میں سے جوڑے بنائے اور چوپایوں سے بھی نر و مادہ کے جوڑے بنائے۔ ان جوڑوں سے وہ تمہاری نسل پھیلاتا ہے اور ان جوڑوں کو پیدا  کرنے والے خالق جیسا کوئی نہیں کیونکہ وہ یکتا اور بے نیازہے اور وہی سننے والا،دیکھنے والا ہے۔( ابن کثیر، الشوری، تحت الآیۃ: ۱۱، ۷ / ۱۷۷-۱۷۸)