banner image

Home ur Surah Ash Shura ayat 28 Translation Tafsir

اَلشُّوْرٰی

Ash Shura

HR Background

وَ هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا وَ یَنْشُرُ رَحْمَتَهٗؕ-وَ هُوَ الْوَلِیُّ الْحَمِیْدُ(28)

ترجمہ: کنزالایمان اور وہی ہے کہ مینہ اُتارتا ہے اُن کے نا امید ہونے پر اور اپنی رحمت پھیلاتا ہے اور وہی کام بنانے والا ہے سب خوبیوں سراہا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہی ہے جو لوگوں کے ناامید ہونے کے بعد بارش اتارتا ہے اور اپنی رحمت پھیلاتا ہے اور وہی کام بنانے والا، تعریف کے لائق ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ هُوَ الَّذِیْ یُنَزِّلُ الْغَیْثَ مِنْۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا: اور وہی ہے جو لوگوں کے ناامید ہونے کے بعد بارش اتارتا ہے۔} یعنی اے لوگو! اللہ وہی ہے جو تمہارے بارش آنے سے ناامید ہونے کے بعد آسمان سے بارش نازل فرماکر تمہیں سیراب کرتاہے اور بارش سے نفع دیتا اور قحط دور فرماتا ہے،وہی اپنے فضل اور احسان سے تمہارے کام بنانے والا ہے اور تمہیں نعمتیں عطا فرما نے میں تعریف کے لائق ہے اور اس کے فرمانبردار بندے اسی کی تعریف کرتے ہیں ۔(تفسیرطبری، الشوری، تحت الآیۃ: ۲۸، ۱۱ / ۱۴۹، مدارک، الشوری، تحت الآیۃ: ۲۸، ص۱۰۸۸، ملتقطاً)