banner image

Home ur Surah Ash Shura ayat 4 Translation Tafsir

اَلشُّوْرٰی

Ash Shura

HR Background

لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِؕ-وَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ(4)

ترجمہ: کنزالایمان اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور وہی بلندی و عظمت والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے، اور وہی بلندی والا، عظمت والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{لَهٗ: اسی کا ہے۔} یعنی زمین و آسمان میں موجود تمام چیزوں کا خالق ،مالک اور انہیں جاننے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے، اس کی شان بھی بلند ہے اور اس کی مِلکِیَّت ، قدرت اور حکمت بھی عظیم ہے۔ یاد رہے کہ حقیقی عظمت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے اور اس کے اپنے محبوب بندوں کو جو عظمت حاصل ہے یہ اللہ تعالیٰ کی عطا سے ہے۔( روح البیان، الشوری، تحت الآیۃ: ۴، ۸ / ۲۸۷)