banner image

Home ur Surah Ash Shura ayat 9 Translation Tafsir

اَلشُّوْرٰی

Ash Shura

HR Background

اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَۚ-فَاللّٰهُ هُوَ الْوَلِیُّ وَ هُوَ یُحْیِ الْمَوْتٰى ٘-وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(9)

ترجمہ: کنزالایمان کیا اللہ کے سوا اور والی ٹھہرالیے ہیں تو اللہ ہی والی ہے اور وہ مُردے جِلائے گا اور وہ سب کچھ کرسکتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیاکافروں نے اللہ کے سوا مددگار ٹھہرالیے ہیں تو اللہ ہی مددگار ہے اور وہ مُردوں کو زندہ کرے گااور وہ ہر شے پر قادر ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ: کیاکافروں نے اللہ کے سوا مددگار ٹھہرالیے ہیں ۔} یعنی کیا کفار نے اللہ تعالیٰ کو چھوڑ  کر بتوں کو اپنا مددگار بنا لیا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کوئی (حقیقی)مددگار نہیں ،اگر انہوں نے کسی کو اپنا مدد گار  بنانے کا ارادہ کیا ہے تو اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی ا س بات کا حق دار نہیں کہ اسے مددگار بنایا جائے کیونکہ وہ مُردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر شے پر قادر ہے اور جس کی یہ شان ہے وہی اس بات کا حق دار ہے کہ اسے مددگار بنایا جائے جبکہ یہ بت تو خود عاجز ہیں اور ان میں کسی طرح کی کوئی قدرت نہیں توپھران کی یہ اوقات کہاں ہے کہ انہیں مددگار تسلیم کیا جائے۔(مدارک، الشوری، تحت الآیۃ: ۹، ص۱۰۸۲-۱۰۸۳، خازن، الشوری، تحت الآیۃ: ۹، ۴ / ۹۱، تفسیرکبیر، الشوری، تحت الآیۃ: ۹، ۹ / ۵۸۱، ملتقطاً)