banner image

Home ur Surah At Taghabun ayat 1 Translation Tafsir

اَلتَّغَابُن

At Taghabun

HR Background

یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِۚ-لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ٘-وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(1)

ترجمہ: کنزالایمان اللہ کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں اُسی کا مُلک ہے اور اسی کی تعریف اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں سب اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں ، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کیلئے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پرخوب قادر ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ: جو کچھ آسمانوں  میں  ہے اور جو کچھ زمین میں سب اللّٰہ کی پاکی بیان کرتے ہیں ۔} اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ کی چار شانیں  بیان ہوئی ہیں  ،(1) جو کچھ آسمانوں  اورزمین میں  موجود ہے سب اللّٰہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتے ہیں ۔(2) اسی کی بادشاہت ہے اور وہ اپنی بادشاہت میں  جیسے چاہے تَصَرُّف فرماتا ہے ،اِس میں  اُس کا نہ کوئی شریک ہے نہ حصہ دار۔(3) تمام تعریفیں  اسی کے لئے ہیں  کیونکہ سب نعمتیں  اسی کی ہیں ۔ (4) وہ ہر چیز پر قادر ہے اورکسی مانع اور رکاوٹ کے بغیر جو چاہتا ہے جیسا چاہتا ہے کرتا ہے۔(خازن، التغابن، تحت الآیۃ: ۱، ۴ / ۲۷۴، ملخصاً)