banner image

Home ur Surah At Talaq ayat 5 Translation Tafsir

اَلطَّلَاق

At Talaq

HR Background

ذٰلِكَ اَمْرُ اللّٰهِ اَنْزَلَهٗۤ اِلَیْكُمْؕ-وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یُكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَ یُعْظِمْ لَهٗۤ اَجْرًا(5)

ترجمہ: کنزالایمان یہ اللہ کا حکم ہے کہ اس نے تمہاری طرف اُتارا اور جو اللہ سے ڈرے اللہ اس کی بُرائیاں اتار دے گا اور اسے بڑا ثواب دے گا۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا اور جو اللہ سے ڈرے تواللہ اس سے اس کی برائیاں مٹا دے گا اور اس کیلئے ثواب کو بڑا کردے گا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ذٰلِكَ اَمْرُ اللّٰهِ اَنْزَلَهٗۤ اِلَیْكُمْ: یہ اللّٰہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا۔} یعنی یہاں  جو احکام مذکور ہوئے یہ اللّٰہ تعالیٰ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا اور جو اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرے اور اللّٰہ تعالیٰ کے نازل فرمائے ہوئے احکام پر عمل کرے اور اپنے اوپر جو حقوق واجب ہیں  انہیں احتیاط کے ساتھ ادا کرے تواللّٰہ تعالیٰ اس کی برائیاں  مٹا دے گا اور اس کیلئے ثواب کو بڑا کردے گا۔( مدارک، الطلاق، تحت الآیۃ: ۵، ص۱۲۵۲)

 تقویٰ دینی، دُنْیَوی نعمتیں  ملنے کا سبب ہے:

            اس سے معلوم ہوا کہ تقویٰ دینی، دُنْیَوی نعمتیں  ملنے کا سبب ہے، اس سے آفتیں  دور ہوتی ہیں ، دنیا میں  رحمتیں  آتی ہیں ، اور آخرت میں  اللّٰہ تعالیٰ کرم فرماتا ہے ۔