banner image

Home ur Surah At Tur ayat 16 Translation Tafsir

اَلطُّوْر

At Tur

HR Background

یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّاﭤ(13)هٰذِهِ النَّارُ الَّتِیْ كُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ(14)اَفَسِحْرٌ هٰذَاۤ اَمْ اَنْتُمْ لَا تُبْصِرُوْنَ(15)اِصْلَوْهَا فَاصْبِرُوْۤا اَوْ لَا تَصْبِرُوْاۚ-سَوَآءٌ عَلَیْكُمْؕ-اِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ(16)

ترجمہ: کنزالایمان جس دن جہنم کی طرف دھکا دے کر دھکیلے جائیں گے۔ یہ ہے وہ آگ جسے تم جھٹلاتے تھے۔ تو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں سوجھتا نہیں ۔ اس میں جاؤ اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو سب تم پر ایک سا ہے تمہیں اسی کا بدلہ جو تم کرتے تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان جس دن انہیں جہنم کی طرف سختی سے دھکیلا جائے گا ۔ یہ وہ آگ ہے جسے تم جھٹلاتے تھے۔ تو کیا یہ جادو ہے یا تمہیں دکھائی نہیں دے رہا ۔ اس میں داخل ہوجاؤ،تو اب چاہے صبر کرو یا نہ کرو، سب تم پربرابر ہے، تمہیں اسی کا بدلہ دیا جارہا ہے جو تم کرتے تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ یَوْمَ یُدَعُّوْنَ اِلٰى نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا: جس دن انہیں  جہنم کی طرف سختی سے دھکیلا جائے گا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی تین آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے رسولوں  کو جھٹلانے والے جس دن جہنم کی طرف دھکا دے کر دھکیلے جائیں  گے اورجہنم کے خازن کافروں  کے ہاتھ گردنوں ، پاؤں  اورپیشانیوں  سے ملا کر باندھیں  گے اور انہیں  منہ کے بل جہنم میں  دھکیل دیں  گے (تو اس دن ان کے لئے خرابی ہے) اور جب وہ آگ میں  پہنچ جائیں  گے تو جہنم کے خازن ان سے کہیں  گے :یہ وہ آگ ہے جسے تم دنیا میں  جھٹلاتے تھے تو کیا یہ جادوہے یا تمہیں  دکھائی نہیں  دے رہا۔ یہ اُن سے اس لئے کہا جائے گا کہ وہ دنیا میں  سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرف جادوکی نسبت کرتے تھے اور کہتے تھے کہ ہماری نظر بندی کردی ہے۔اور ان سے کہا جائے گا اس جہنم میں  داخل ہوجاؤ،تو اب چاہے اس عذاب پر صبر کرو یا نہ کرو، سب تم پربرابر ہے،نہ کہیں  بھاگ سکتے ہو اور نہ عذاب سے بچ سکتے ہو اور یہ عذاب تمہیں  اسی کا بدلہ دیا جارہا ہے جو تم دنیا میں  کفر و تکذیب کرتے تھے۔( خازن، الطور، تحت الآیۃ: ۱۳-۱۶، ۴ / ۱۸۷، ملخصاً)