banner image

Home ur Surah At Tur ayat 36 Translation Tafsir

اَلطُّوْر

At Tur

HR Background

اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَۚ-بَلْ لَّا یُوْقِنُوْنَﭤ(36)

ترجمہ: کنزالایمان یا آسمان اور زمین اُنھوں نے پیدا کئے بلکہ انھیں یقین نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا آسمان اور زمین انہوں نے پیدا کئے ہیں ؟ بلکہ وہ یقین نہیں رکھتے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ: یا آسمان اور زمین انہوں  نے پیدا کئے ہیں ؟} اس آیت میں  ایک اور دلیل ارشاد فرمائی کہ کیا آسمان اور زمین ان مشرکین نے پیدا کئے ہیں ؟ جب یہ بھی نہیں  اور اللہ تعالیٰ کے سوا آسمان و زمین پیدا کرنے کی کوئی قدرت ہی نہیں  رکھتا تو کیوں  یہ لوگ اس کی عبادت نہیں  کرتے ،بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس کی قدرت اور خالقِیَّت کا یقین نہیں  کرتے، اگر انہیں  اس بات کایقین ہوتا تو ضرور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان لاتے۔(جلالین، الطور، تحت الآیۃ: ۳۶، ص۴۳۶، خازن، الطور، تحت الآیۃ: ۳۶، ۴ / ۱۸۹، ملتقطاً)