banner image

Home ur Surah At Tur ayat 41 Translation Tafsir

اَلطُّوْر

At Tur

HR Background

اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَﭤ(41)

ترجمہ: کنزالایمان یا اُن کے پاس غیب ہیں جس سے وہ حکم لگاتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا ان کے پاس غیب ہے کہ وہ (اس کے ذریعے فیصلہ) لکھتے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ: یا ان کے پاس غیب ہے۔} یعنی شریعت کے احکام پس ِپُشت ڈالنے والے مشرکین کے پاس کیاغیب کا علم ہے جس کی وجہ سے وہ یہ حکم لگاتے ہیں  کہ مرنے کے بعد نہیں  اٹھیں  گے اور اٹھے بھی تو انہیں  عذاب نہیں  دیا جائے گا ۔جب یہ بات بھی نہیں  ہے تو وہ کیوں  اسلام قبول نہیں  کرتے۔

            امام فخر الدین رازی رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں : ’’اس آیت میں  یہ اشارہ ہے کہ تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس جو کچھ اَسرار ،اَحکام اور کثیر خبروں  کا علم ِغیب ہے وہ وحی کے ذریعے انہیں  حاصل ہوا ہے۔( تفسیر کبیر، الطور، تحت الآیۃ: ۴۱، ۱۰ / ۲۲۱، مدارک، الطور، تحت الآیۃ: ۴۱، ص۱۱۷۶، ملتقطاً)