banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 16 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَنٰتٍ وَّ اَصْفٰىكُمْ بِالْبَنِیْنَ(16)

ترجمہ: کنزالایمان کیا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں لیں اور تمہیں بیٹوں کے ساتھ خاص کیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان یا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں لیں اور تمہیں بیٹوں کے ساتھ خاص کیا؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمِ اتَّخَذَ مِمَّا یَخْلُقُ بَنٰتٍ: کیا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں  سے بیٹیاں  لیں ۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے لئے سرے سے اولاد محال ہونے کے باوجود اگر بالفرض اس کے لئے اولاد مان لی جائے تو کیا اس نے اپنے لیے اپنی مخلوق میں  سے بیٹیاں  لیں  اور تمہیں  خاص طور پر بیٹوں  سے نوازا؟ حالانکہ تم بیٹیوں  کو بیٹوں  سے کم تر سمجھتے ہو تو کیا اس نے کم تر چیز اپنے لئے رکھی اور اعلیٰ چیز تمہیں  عطا کی ؟تم کیسے جاہل ہو !