banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 15 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

وَ جَعَلُوْا لَهٗ مِنْ عِبَادِهٖ جُزْءًاؕ-اِنَّ الْاِنْسَانَ لَكَفُوْرٌ مُّبِیْنٌﭤ(15)

ترجمہ: کنزالایمان اور اس کے لیے اس کے بندوں میں سے ٹکڑا ٹھہرایا بے شک آدمی ُکھلا ناشکرا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور کافروں نے اللہ کیلئے اس کے بندوں میں سے ٹکڑا (اولاد) قراردیا۔ بیشک آدمی کھلا ناشکرا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ جَعَلُوْا لَهٗ مِنْ عِبَادِهٖ جُزْءًا: اور کافروں  نے اللہ کیلئے اس کے بندوں  میں  سے ٹکڑا (اولاد) قرار دیا۔} یعنی کفار نے اس اقرار کے باوجود کہ اللہ تعالیٰ آسمان و زمین کا خالق ہے ،یہ ستم کیا کہ فرشتوں  کو اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں  بتایا اور چونکہ اولاد صاحب ِاولاد کا جز ہوتی ہے، توظالموں  نے اللہ تعالیٰ کے لئے جزقرار دے کر کیسا عظیم جرم کیا ہے، بیشک جو آدمی ایسی باتوں  کا قائل ہے اس کا کفر ظاہر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف اولاد کی نسبت کرناکفر ہے اور کفر سب سے بڑی ناشکری ہے۔(مدارک، الزخرف، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۱۰۹۷، جلالین، الزخرف، تحت الآیۃ: ۱۵، ص۴۰۶، ملتقطاً)