banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 21 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا مِّنْ قَبْلِهٖ فَهُمْ بِهٖ مُسْتَمْسِكُوْنَ(21)

ترجمہ: کنزالایمان یا اس سے قبل ہم نے اُنہیں کوئی کتاب دی ہے جسے وہ تھامے ہوئے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یاکیا اس سے پہلے ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے جسے وہ مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں ؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا مِّنْ قَبْلِهٖ: یاکیا اس سے پہلے ہم نے انہیں  کوئی کتاب دی ہے۔} یعنی کیا فرشتوں  کی عبادت میں  اللہ تعالیٰ کی رضا سمجھنے والوں  کو ہم نے رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر نازل ہونے والے قرآن سے پہلے کوئی کتاب دی ہے جسے وہ مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں  اور اس میں  غیر ِخدا کی عبادت کرنے کی اجازت دی گئی ہے جسے وہ آپ کے سامنے دلیل کے طور پر پیش کر رہے ہیں ؟ایسا بھی نہیں  کیونکہ عرب شریف میں  قرآنِ کریم کے سوا کوئی اللہ تعالیٰ کی کتاب نہ آئی، اور کسی کتابِ الٰہی میں  کفر کی اجازت ہو سکتی بھی نہیں  ،یہ باطل ہے اور اُن لوگوں  کے پاس اس کے سوا بھی کوئی حجت نہیں  ہے۔( تفسیرطبری، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۲۱، ۱۱ / ۱۷۶، خازن، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۲۱، ۴ / ۱۰۴، ملتقطاً)