banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 4 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَكِیْمٌﭤ(4)

ترجمہ: کنزالایمان اور بے شک وہ اصل کتاب میں ہمارے پاس ضرور بلندی و حکمت والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک وہ ہمارے پاس اصل کتاب میں یقینا بلندی والا، حکمت والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِنَّهٗ فِیْۤ اُمِّ الْكِتٰبِ لَدَیْنَا: اور بیشک وہ ہمارے پاس اصل کتاب میں  ہے۔} یعنی بے شک قرآن پاک ہمارے پاس سب کتابوں  کی بنیاد لوحِ محفوظ میں  موجود ہے اور اے اہلِ مکہ !تم اگرچہ قرآنِ پاک کو جھٹلاتے رہو (لیکن اس سے کوئی فرق نہیں  پڑتا) کیونکہ ہمارے نزدیک ا س کی شان بہت بلند ہے اور یہ تمام کتابوں  سے اشرف و اعلیٰ ہے کیونکہ سب اس جیسی کتاب لانے سے عاجز ہیں  اور یہ حکمت والا کلام ہے۔( خازن، الزخرف، تحت الآیۃ: ۴، ۴ / ۱۰۱، مدارک، الزخرف، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۰۹۵، ملتقطاً)