banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 54 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهٗ فَاَطَاعُوْهُؕ-اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ(54)

ترجمہ: کنزالایمان پھر اس نے اپنی قوم کو کم عقل کرلیا تو وہ اس کے کہنے پر چلے بیشک وہ بے حکم لوگ تھے۔ ترجمہ: کنزالعرفان توفرعون نے اپنی قوم کوبیوقوف بنالیا تو وہ اس کے کہنے پر چل پڑے بیشک وہ نافرمان لوگ تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاسْتَخَفَّ قَوْمَهٗ: تو فرعون نے اپنی قوم کو بیوقوف بنالیا۔} یعنی فرعون نے اس طرح کی چکنی چپڑی باتیں  کر کے ان جاہلوں  کی عقل مار دی اور انہیں  بہلا پھسلا لیا تو وہ اس کے کہنے پر چل پڑے اور وہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تکذیب کرنے لگے۔بے شک وہ نافرمان لوگ تھے کیونکہ انہوں  نے اللہ تعالیٰ کے رسول کی اطاعت کرنے کی بجائے فرعون جیسے جاہل اور سرکش کی پیروی کی۔(خازن، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۵۴، ۴ / ۱۰۸، تفسیرکبیر، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۵۴، ۹ / ۶۳۸،ملتقطاً)