banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 53 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

فَلَوْ لَاۤ اُلْقِیَ عَلَیْهِ اَسْوِرَةٌ مِّنْ ذَهَبٍ اَوْ جَآءَ مَعَهُ الْمَلٰٓىٕكَةُ مُقْتَرِنِیْنَ(53)

ترجمہ: کنزالایمان تو اس پر کیوں نہ ڈالے گئے سونے کے کنگن یا اس کے ساتھ فرشتے آتے کہ اس کے پاس رہتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان ۔ (اگر یہ رسول ہے)تو اس پر سونے کے کنگن کیوں نہ ڈالے گئے؟ یا اس کے ساتھ قطار بنا کرفرشتے آتے؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَلَوْ لَاۤ اُلْقِیَ عَلَیْهِ اَسْوِرَةٌ مِّنْ ذَهَبٍ: تو اس پر سونے کے کنگن کیوں  نہ ڈالے گئے؟} فرعون نے کہا کہ اگر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سچے ہیں  اور اللہ تعالیٰ نے انہیں  ایساسردار بنایا ہے جس کی اطاعت واجب ہے تو انہیں  سونے کا کنگن کیوں  نہیں  پہنایا گیا۔فرعون نے یہ بات اپنے زمانے کے دستور کے مطابق کہی کہ اس زمانے میں  جس کسی کو سردار بنایا جاتا تھا تواسے سونے کے کنگن اور سونے کا طوق پہنایا جاتا تھا ۔فرعون نے مزید یہ کہا کہ رسالت کے دعویٰ میں  سچے ہونے کی گواہی دینے کیلئے اس کے ساتھ قطار بنا کرفرشتے کیوں  نہیں  آتے؟( خازن، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۵۳، ۴ / ۱۰۸)