banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 60 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

وَ لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَا مِنْكُمْ مَّلٰٓىٕكَةً فِی الْاَرْضِ یَخْلُفُوْنَ(60)

ترجمہ: کنزالایمان اور اگر ہم چاہتے تو زمین میں تمہارے بدلے فرشتے بساتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر ہم چاہتے تو زمین میں تمہارے بدلے فرشتے بسادیتے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ لَوْ نَشَآءُ: اور اگر ہم چاہتے۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ اے کفارِ قریش!ہم تم سے اور تمہاری عبادت سے بے نیاز ہیں ، اگر ہم چاہتے تو تمہیں  ہلاک کر کے زمین میں  تمہارے بدلے فرشتے بسادیتے جو تمہارے بعد آباد رہتے اور ہماری عبادت واطاعت کرتے اور فرشتوں کے آسمانوں  پر رہنے میں  کوئی ایسی فضیلت نہیں  ہے کہ ان کی عبادت کی جائے یایہ کہا جائے کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں  ہیں (تو پھر تم کیوں  ان کی عبادت کرتے اور انہیں  اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں  قرار دیتے ہو)۔(جلالین مع صاوی،الزّخرف، تحت الآیۃ: ۶۰، ۵ / ۱۹۰۱، قرطبی، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۶۰، ۸ / ۷۶، الجزء السادس عشر، ملتقطاً)