banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 81 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ ﳓ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ(81)

ترجمہ: کنزالایمان تم فرماؤ بفرضِ مُحال رحمٰن کے کوئی بچہ ہوتا تو سب سے پہلے میں پوجتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: (ایک ناممکن بات کو فرض کرکے کہتا ہوں کہ) اگر رحمٰن کے کوئی بیٹاہوتا تو سب سے پہلے میں (اس کی) عبادت کرنے والا ہوتا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ: تم فرماؤ۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ فرمائیں  کہ میں  ایک ناممکن بات کو فرض کرکے کہتا ہوں کہ اگررحمٰن کا کوئی بیٹاہوتا تو سب سے پہلے میں  اس کی عبادت کرنے والا ہوتا لیکن اس کا کوئی بیٹا نہیں  کیونکہ اس کے لئے اولاد ہی محال ہے۔ اس آیت کا شانِ نزول یہ ہے کہ نضر بن حارث نے کہا تھا: فرشتے خدا کی بیٹیاں  ہیں ، اس پر یہ آیت نازل ہوئی ۔جب یہ آیت نازل ہوئی تو نضر کہنے لگا: تم دیکھ لو قرآن میں  میری تصدیق آگئی ہے۔ ولید نے اس سے کہا: تیری تصدیق نہیں  ہوئی بلکہ اس میں  یہ فرمایا گیا ہے کہ رحمٰن کی اولاد نہیں  ہے۔( مدارک، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۱، ص۱۱۰۷)