banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 85 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

وَ تَبٰرَكَ الَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَاۚ-وَ عِنْدَهٗ عِلْمُ السَّاعَةِۚ-وَ اِلَیْهِ تُرْجَعُوْنَ(85)

ترجمہ: کنزالایمان اور بڑی برکت والا ہے وہ کہ اسی کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور اسی کے پاس ہے قیامت کا علم اور تمہیں اسی کی طرف پھرنا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہ (اللہ ) بڑی برکت والا ہے جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کی بادشاہی ہے اور قیامت کا علم اسی کے پاس ہے اور تمہیں اس کی طرف پھرناہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ تَبٰرَكَ: اور وہ بڑی برکت والا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ وہ اللہ بڑی برکت والا ہے جس کے لئے ساتوں  آسمانوں ، زمینوں  اور ان کے درمیان تمام چیزوں  کی بادشاہی ہے،ان سب پر اس کا حکم جاری ہے اور ان سب میں  اس کی قضا نافذ ہے تو جسے ان کی بادشاہی حاصل ہے اور جس کا حکم ان میں  نافذ ہے ا س کا کوئی شریک کس طرح ہو سکتا ہے اور اس وقت کا علم بھی اللہ تعالیٰ کے پاس ہے جس میں  قیامت قائم ہو گی اور مخلوق اپنی قبروں  سے حساب کے مقام پر جمع کی جائے گی اور اے لوگو! تم مرنے کے بعد اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور وہ نیک لوگوں  کو ان کے نیک اعمال کی جزاء اور برے لوگوں  کو ان کے برے اعمال کی سزا دے گا۔( تفسیرطبری، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۵، ۱۱ / ۲۱۸)