banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 84 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

وَ هُوَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءِ اِلٰهٌ وَّ فِی الْاَرْضِ اِلٰهٌؕ-وَ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ(84)

ترجمہ: کنزالایمان اور وہی آسمان والوں کا خدا اور زمین والوں کا خدا اور وہی حکمت و علم والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہی آسمان والوں کامعبود ہے اور زمین والوں کامعبود ہے اور وہی حکمت والا، علم والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ هُوَ الَّذِیْ فِی السَّمَآءِ اِلٰهٌ: اور وہی آسمان والوں  کامعبود ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ وہی ہے جو آسمان والوں  کامعبود ہے اور زمین والوں  کامعبود ہے،اس کے علاوہ اور کوئی چیز معبود ہونے کی صلاحیت نہیں  رکھتی، لہٰذا جو آسمان اور زمین والوں  کا معبود ہے تم صرف اسی کی عبادت کرو اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ،وہ اپنی مخلوق کے معاملات کا انتظام فرمانے میں  حکمت والا ہے اور ان کی ضروریات سے با خبر ہے۔( تفسیرطبری، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۴، ۱۱ / ۲۱۷-۲۱۸)