banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 87 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَهُمْ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُ فَاَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ(87)

ترجمہ: کنزالایمان اور اگر تم اُن سے پوچھو کہ انہیں کس نے پیدا کیا تو ضرور کہیں گے اللہ نے تو کہاں اوندھے جاتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر تم ان سے پوچھو :انہیں کس نے پیدا کیا ؟تو ضرور کہیں گے: ’’ اللہ نے‘‘ تو کہاں اوندھے جاتے ہیں ؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ: اور اگر تم ان سے پوچھو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اگر آپ ان مشرکین سے پوچھیں  کہ انہیں  کس نے پیدا کیا ؟تو وہ ضرور کہیں  گے: اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور یہ اقرار کریں  گے کہ جہان کا خالق اللہ تعالیٰ ہے،تو اس اقرار کے باوجود یہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کی عبادت کیسے کرتے ہیں  اور اس کی توحید اور عبادت سے کس طرح پھرتے ہیں ؟( خازن، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۷، ۴ / ۱۱۱)