banner image

Home ur Surah Az Zukhruf ayat 9 Translation Tafsir

اَلزُّخْرُف

Az Zukhruf

HR Background

وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ خَلَقَهُنَّ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُ(9)

ترجمہ: کنزالایمان اور اگر تم اُن سے پوچھو کہ آسمان اور زمین کس نے بنائے تو ضرور کہیں گے اُنھیں بنایا اس عزت والے علم والے نے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان اور زمین کس نے بنائے ؟تو ضرور کہیں گے: انہیں عزت والے، علم والے نے بنایا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ: اور اگر تم ان سے پوچھو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اگر آپ ان مشرکین سے پوچھیں  کہ آسمان اور زمین کس نے بنائے ہیں ؟تو وہ ضرور اقرار کریں  گے کہ آسمان اورزمین کو اللہ تعالیٰ نے بنایا اور وہ یہ بھی اقرار کریں  گے کہ اللہ تعالیٰ عزت و علم والا ہے، اس اقرار کے باوجود ان کابتوں  کی عبادت کرنا اور دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کرنا کیسی انتہادرجہ کی جہالت ہے۔( خازن، الزخرف، تحت الآیۃ: ۹، ۴ / ۱۰۲)