banner image

Home ur Surah Fatir ayat 24 Translation Tafsir

اَلْفَاطِر

Fatir

HR Background

اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًاؕ-وَ اِنْ مِّنْ اُمَّةٍ اِلَّا خَلَا فِیْهَا نَذِیْرٌ(24)

ترجمہ: کنزالایمان اے محبوب بے شک ہم نے تمہیں حق کے ساتھ بھیجا خوشخبری دیتا اور ڈر سنا تا اور جو کوئی گروہ تھا سب میں ایک ڈر سنانے والا گزر چکا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اے محبوب!بیشک ہم نے تمہیں حق کے ساتھ خوشخبری دیتے ہوئے اور ڈراتے ہوئے بھیجا اور کوئی امت ایسی نہیں جس میں کوئی ڈرانے والا نہ گزرا ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ بِالْحَقِّ بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا: اے محبوب!بیشک ہم نے تمہیں  حق کے ساتھ خوشخبری دیتے ہوئے اور ڈراتے ہوئے بھیجا۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، بیشک ہم نے تمہیں حق کے ساتھ ایمان داروں  کو جنت کی خوشخبری دینے والا اورکافروں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرانے والا بنا کر بھیجا اور کوئی امت ایسی نہیں  جس میں  کوئی ڈرانے والا نہ گزرا ہو خواہ وہ نبی ہو یا عالِمِ دین جو نبی کی طرف سے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو اللہ تعالیٰ کا خوف دلائے۔(روح البیان، فاطر، تحت الآیۃ: ۲۴، ۷ / ۳۴۰، ملخصاً)