banner image

Home ur Surah Fatir ayat 38 Translation Tafsir

اَلْفَاطِر

Fatir

HR Background

اِنَّ اللّٰهَ عٰلِمُ غَیْبِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-اِنَّهٗ عَلِیْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ(38)

ترجمہ: کنزالایمان بے شک اللہ جاننے والا ہے آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی بات کابے شک وہ دلوں کی بات جانتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک اللہ آسمانوں اور زمین کی ہر چھپی بات کوجاننے والا ہے ، بیشک وہ دلوں کی بات جانتا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ اللّٰهَ عٰلِمُ غَیْبِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: بیشک اللہ آسمانوں  اور زمین کی ہر چھپی بات کوجاننے والا ہے۔} یعنی آسمانوں  اور زمین میں  جو چیزیں  بندوں  سے غائب اور ان سے مخفی ہیں  ان تما م چیزوں  کو اللہ تعالیٰ جانتا ہے ، جب اس کی شان یہ ہے تو اس پر کفار کے اَحوال کس طرح مخفی رہ سکتے ہیں ، اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ اگر اب بھی انہیں  دنیا میں  لوٹا دیا جائے تو وہ کفر ہی کریں  گے اوربیشک اللہ تعالیٰ دلوں  کی بات جانتا ہے۔( روح البیان، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۸، ۷ / ۳۵۶، ملخصاً)