banner image

Home ur Surah Fatir ayat 39 Translation Tafsir

اَلْفَاطِر

Fatir

HR Background

هُوَ الَّذِیْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓىٕفَ فِی الْاَرْضِؕ-فَمَنْ كَفَرَ فَعَلَیْهِ كُفْرُهٗؕ-وَ لَا یَزِیْدُ الْكٰفِرِیْنَ كُفْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ اِلَّا مَقْتًاۚ-وَ لَا یَزِیْدُ الْكٰفِرِیْنَ كُفْرُهُمْ اِلَّا خَسَارًا(39)

ترجمہ: کنزالایمان وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں اگلوں کا جانشین کیا تو جو کفر کرے اس کا کفر اسی پر پڑے اور کافروں کو ان کا کفر ان کے رب کے یہاں نہیں بڑھائے گا مگر بیزاری اور کافروں کو ان کا کفر نہ بڑھائے گا مگر نقصان۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہی ہے جس نے تمہیں زمین میں (پہلے لوگوں کا) جانشین کیا تو جو کفر کرے تواس کے کفر کا وبال اسی پر ہے اور کافروں کے حق میں ان کا کفر ان کے رب کے پاس غضب ہی کو بڑھاتا ہے اور کافروں کے حق میں ان کا کفران کے نقصان میں ہی اضافہ کرتا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{هُوَ الَّذِیْ جَعَلَكُمْ خَلٰٓىٕفَ فِی الْاَرْضِ: وہی ہے جس نے تمہیں  زمین میں  جانشین کیا۔} آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہی تمہیں زمین میں  پہلے لوگوں  کا جانشین کیا اور ان کی جائداد اوران کے قبضے میں  موجود چیزوں  کا مالک اور ان میں تَصَرُّف کرنے والا بنایا اور ان کے مَنافع تمہارے لئے مُباح کئے تاکہ تم ایمان و طاعت اختیار کرکے شکر گزاری کرو،تو جو کفر کرے اور ان نعمتوں  پر شکر ِالٰہی نہ بجالائے تواپنے کفر کا وبال اسی کو برداشت کرنا پڑے گا اور کافروں  کا کفر ان کے رب عَزَّوَجَلَّ کے پاس غضب ہی کو بڑھاتا ہے اورآخرت میں  کافروں  کا کفران کے نقصان میں  ہی اضافہ کرے گا کیونکہ اس کی وجہ سے وہ جنت سے محروم کر دئیے جائیں  گے ۔( خازن، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۹، ۳ / ۵۳۷، مدارک، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۹، ص۹۸۱، روح البیان، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۹، ۷ / ۳۵۷، ملتقطاً)