banner image

Home ur Surah Fatir ayat 6 Translation Tafsir

اَلْفَاطِر

Fatir

HR Background

اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوْهُ عَدُوًّاؕ-اِنَّمَا یَدْعُوْا حِزْبَهٗ لِیَكُوْنُوْا مِنْ اَصْحٰبِ السَّعِیْرِﭤ(6)

ترجمہ: کنزالایمان بے شک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو وہ تو اپنے گروہ کو اسی لیے بلاتا ہے کہ دوزخیوں میں ہوں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو، وہ تو اپنے گروہ کو اسی لیے بلاتا ہے تاکہ وہ بھی دوزخیوں میں سے ہوجائیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوْهُ عَدُوًّا: بیشک شیطان تمہارا دشمن ہے تو تم بھی اسے دشمن سمجھو۔} ارشاد فرمایا کہ شیطان تمہارا بڑا پرانا دشمن ہے اور ا س کی یہ دشمنی ختم نہ ہو گی لہٰذا تم بھی اپنے عقائد ،افعال اور اعمال کے معاملے میں  اسے اپنا دشمن سمجھو اور اس کی اطاعت نہ کرو بلکہ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں  مشغول رہو،شیطان تو اپنی پیروی کرنے والوں  کو کفر کی طرف اسی لیے بلاتا ہے تاکہ وہ بھی دوزخیوں  میں  سے ہوجائیں ۔(ابو سعود، فاطر، تحت الآیۃ: ۶، ۴ / ۳۶۲، جلالین، فاطر، تحت الآیۃ: ۶، ص۳۶۴، ملتقطاً)