banner image

Home ur Surah Fatir ayat 7 Translation Tafsir

اَلْفَاطِر

Fatir

HR Background

اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ۬ؕ-وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ(7)

ترجمہ: کنزالایمان کافروں کے لیے سخت عذاب ہے اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان کافروں کے لیے سخت عذاب ہے اورایمان لانے والوں اور اچھے کام کرنے والوں کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَهُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ: کافروں  کے لیے سخت عذاب ہے۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ نے شیطان کی پیروی کرنے والوں  اور اس کے مخالفین کا حال تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا ہے ،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ کافروں  کے لیے جو شیطان کے گروہ میں  سے ہیں ان کے کفر کے سبب سخت عذاب ہے اور وہ لوگ جو ایمان لائے اورانہوں  نے اچھے کام کیے اور شیطان کے فریب میں نہ آئے اور اس کی راہ پر نہ چلے، ان کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے۔(خازن، فاطر، تحت الآیۃ: ۷، ۳ / ۵۳۰، مدارک، فاطر، تحت الآیۃ: ۷، ص۹۷۲، ملتقطاً)