banner image

Home ur Surah Fussilat ayat 12 Translation Tafsir

حٰمٓ اَلسَّجْدَۃ (فُصِّلَت)

Fussilat

HR Background

فَقَضٰىهُنَّ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ فِیْ یَوْمَیْنِ وَ اَوْحٰى فِیْ كُلِّ سَمَآءٍ اَمْرَهَاؕ-وَ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ ﳓ وَ حِفْظًاؕ-ذٰلِكَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِ(12)

ترجمہ: کنزالایمان تو اُنھیں پورے سات آسمان کردیا دو دن میں اور ہر آسمان میں اسی کے کام کے احکام بھیجے اور ہم نے نیچے کے آسمان کو چراغوں سے آراستہ کیا اور نگہبانی کے لیے یہ اس عزت والے علم والے کا ٹھہرایا ہوا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تواللہ نے انہیں دو دن میں سات آسمان بنادیااور ہر آسمان میں اس کے کام کے احکام بھیج دیئے اور ہم نے سب سے نیچے والے آسمان کو چراغوں سے آراستہ کیا اور حفاظت کے لیے ۔یہ اس کا مقرر کیا ہوا ہے جو غالب ، علم والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَقَضٰىهُنَّ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ فِیْ یَوْمَیْنِ: تو اللہ نے انہیں  دو دن میں  سات آسمان بنادیا۔} اس آیت میں  چار چیزیں  بیان کی گئی ہیں  ،

(1)…جب اللہ تعالیٰ نے آسمان کو پیدا کرنے کا قصد فرمایا تو اس نے دو دن میں  سات آسمان بنادئیے۔یہ کل چھ دن ہوئے جن میں  کائنات کی تخلیق ہوئی ۔

(2)…اللہ تعالیٰ نے ہر آسمان میں  اس کے کام کے احکام بھیج دیئے۔اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر آسمان میں  وہاں  کے رہنے والوں  کو طاعت و عبادت اورامرو نہی کے احکام بھیج دیئے،

(3)…اللہ تعالیٰ نے سب سے نیچے والے آسمان کوجو زمین سے قریب ہے چراغ کی طرح روشن ہونے والے ستاروں  سے آراستہ کیا اورباتیں  چرانے والے شیطانوں  سے آسمان کی حفاظت کے لیے ستارے بنائے۔

(4)…یہ بہترین نظام اس اللہ تعالیٰ کا مقرر کیا ہوا ہے جو سب پر غالب اور اپنی مخلوق اوران کی حرکات و سَکَنات کا علم رکھنے والا ہے۔(خازن ، فصلت ، تحت الآیۃ : ۱۲ ، ۴ / ۸۲ ، مدارک ، فصلت، تحت الآیۃ: ۱۲، ص۱۰۷۰-۱۰۷۱، جلالین، فصلت، تحت الآیۃ: ۱۲، ص۳۹۷، ملتقطاً)