banner image

Home ur Surah Fussilat ayat 2 Translation Tafsir

حٰمٓ اَلسَّجْدَۃ (فُصِّلَت)

Fussilat

HR Background

حٰمٓ(1)تَنْزِیْلٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ(2)

ترجمہ: کنزالایمان یہ اُتارا ہے بڑے رحم والے مہربان کا۔ ترجمہ: کنزالعرفان حم، ۔ (یہ قرآن) بہت مہربان، نہایت رحم فرمانے والے کی طرف سے نازل کیا ہوا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ حٰمٓ} یہ حروفِ مُقَطَّعات میں  سے ایک حرف ہے،اس کی مراد اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔

{تَنْزِیْلٌ: نازل کیا ہوا ہے۔} اس آیت میں  قرآنِ مجید کا وصف بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا گیا کہ یہ قرآنِ پاک اُس اللہ تعالیٰ کی طرف سے سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر نازل کیا ہوا ہے جو اپنے بندوں  پر بہت مہربان اور نہایت رحم فرمانے والا ہے۔