banner image

Home ur Surah Fussilat ayat 39 Translation Tafsir

حٰمٓ اَلسَّجْدَۃ (فُصِّلَت)

Fussilat

HR Background

وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنَّكَ تَرَى الْاَرْضَ خَاشِعَةً فَاِذَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَیْهَا الْمَآءَ اهْتَزَّتْ وَ رَبَتْؕ-اِنَّ الَّذِیْۤ اَحْیَاهَا لَمُحْیِ الْمَوْتٰىؕ-اِنَّهٗ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(39)

ترجمہ: کنزالایمان اور اس کی نشانیوں سے ہے کہ تو زمین کو دیکھے بے قدر پڑی پھر ہم نے جب اس پر پانی اُتارا تر وتازہ ہوئی اور بڑھ چلی بے شک جس نے اُسے جِلایا ضرور مُردے جِلائے گا بے شک وہ سب کچھ کرسکتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ تو زمین کو بے قدر پڑی ہوئی دیکھتا ہے پھر جب ہم اس پر پانی اتارتے ہیں تولہلہانے لگتی ہے اور بڑھ جاتی ہے۔ بیشک جس نے اس کو زندہ کیا وہ ضرور مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ بیشک وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مِنْ اٰیٰتِهٖۤ اَنَّكَ تَرَى الْاَرْضَ خَاشِعَةً: اور اس کی نشانیوں  میں  سے ہے کہ تو زمین کو بے قدر پڑی ہوئی دیکھتا ہے۔} اس آیت میں  اللہ تعالیٰ کے قادرِ مُطلَق ہونے اور خاص طور پر قیامت کے دن مُردوں  کو زندہ کرنے پر قادر ہونے کی ایک نشانی اور دلیل بیان کی جارہی ہے کہ تم لوگ زمین کودیکھتے ہوکہ وہ خشک اوربنجرپڑی ہوتی ہے اورجب اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اس پربارش ہوتی ہے تووہ تروتازہ ہوکرلہلہانے لگتی ہے ،توجوذات اس مردہ زمین میں  زندگی پیدا کرکے اس سے پھل اورسبزیاں  نکالنے پرقادرہے بے شک وہ اس پربھی قادرہے کہ مُردوں  کوزندہ کردے۔