banner image

Home ur Surah Ghafir ayat 62 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِن (اَلْغَافِر)

Surah Ghafir

HR Background

ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍۘ-لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-٘ فَاَنّٰى تُؤْفَكُوْنَ(62)

ترجمہ: کنزالایمان وہ ہے اللہ تمہارا رب ہر چیز کا بنانے والا اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو کہاں اوندھے جاتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہی اللہ ہے تمہارا رب، ہر شے کا خالق ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ،تو کہاں اوندھے جاتے ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ: وہی اللہ ہے تمہارا رب۔} یعنی جس نے تمہارے فائدے کے لئے رات اور دن جیسی عظیم چیزوں  کو پیدا کیا وہ اللہ ہی تمہارا رب ہے اور وہی معبودہے، تمہارا رب ہے اور تمام اَشیا ء کا خالق ہے اور ان اَوصاف میں  اس کا کوئی شریک نہیں  ،تو اے کافرو! تم کہاں  اوندھے جارہے ہوکہ اس کو چھوڑ کر بتوں  کی عبادت کرتے ہو اور اس پر ایمان نہیں  لاتے حالانکہ اس کے معبود ہونے پر قطعی دلائل قائم ہیں ۔( مدارک، غافر، تحت الآیۃ: ۶۲، ص۱۰۶۴، خازن، حم المؤمن، تحت الآیۃ: ۶۲، ۴ / ۷۷، جلالین، غافر، تحت الآیۃ: ۶۲، ص۳۹۵، ملتقطاً)