banner image

Home ur Surah Ghafir ayat 63 Translation Tafsir

اَلْمُؤْمِن (اَلْغَافِر)

Surah Ghafir

HR Background

كَذٰلِكَ یُؤْفَكُ الَّذِیْنَ كَانُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ یَجْحَدُوْنَ(63)

ترجمہ: کنزالایمان یونہی اوندھے ہوتے ہیں وہ جو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یونہی اوندھے ہوتے ہیں وہ جو اللہ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{كَذٰلِكَ یُؤْفَكُ: یونہی اوندھے ہوتے ہیں ۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، جس طرح کفارِ قریش حق سے پھر گئے اسی طرح وہ لوگ اوندھے ہوتے اورد لائل قائم ہونے کے باوجود حق سے پھرجاتے ہیں  جو اللہ تعالیٰ کی وحدانیّت اور قدرت پر دلالت کرنے والی نشانیوں  اور ا س کے رسول کے معجزات کا انکار کرتے ہیں  اور ان میں  غورو فکر کر کے حق کو طلب نہیں  کرتے (لہٰذ ا اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان کافروں  کے جھٹلانے سے غمزدہ اور افسردہ نہ ہوں )۔( روح البیان، المؤمن، تحت الآیۃ: ۶۳، ۸ / ۲۰۴، مدارک، غافر، تحت الآیۃ: ۶۳، ص۱۰۶۴، ملتقطاً)