banner image

Home ur Surah Ibrahim ayat 52 Translation Tafsir

اِبرٰهِيْم

Ibrahim

HR Background

هٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَ لِیُنْذَرُوْا بِهٖ وَ لِیَعْلَمُوْۤا اَنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّ لِیَذَّكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ(52)

ترجمہ: کنزالایمان یہ لوگوں کو حکم پہنچانا ہے اور اس لیے کہ وہ اس سے ڈرائے جائیں اور اس لیے کہ وہ جان لیں کہ وہ ایک ہی معبود ہے اور اس لیے کہ عقل والے نصیحت مانیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان یہ لوگوں کیلئے تبلیغ ہے اور اس لیے کہ انہیں اس کے ذریعے ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ وہ ایک ہی معبود ہے اور تاکہ عقل والے نصیحت حاصل کریں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{هٰذَا:یہ۔} اس آیت میں  قرآن پاک کے نزول کی کئی حکمتیں  بیان کی گئی ہیں ۔(1) اس قرآن شریف میں  لوگوں  کے لئے تبلیغ اور نصیحت ہے۔ (2) قرآن میں  موجود عبرت انگیز واقعات اور زَجرو توبیخ کے ذریعے لوگوں  کو ڈرایا جائے۔ (3) لوگ  اس کی آیات سے اللّٰہ تعالیٰ کی توحید کی دلیلیں  پائیں  ۔ (4) عقل والے اور سمجھدار لوگ اس قرآن کے ذریعے نصیحت حاصل کریں۔(خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۲، ۳ / ۹۳، ملخصاً)